۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کہا کہ امام خمینیؒ نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی۔عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کی 32ویں برسی کے مناسبت سے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اس عظیم قائد کی ہیبت آج بھی طاغوت و استعمار کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کر دیتی ہیں۔امام خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا۔وہ عالم اسلام کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی شرانگیزیوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے۔ امام خمینی مسلم امہ کی بقا کو باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے۔

انہوں نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی۔عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے سخت ترین حامی رہے۔اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبوں کے خلاف ان کا موقف ہمیشہ شدید اور اٹل تھا۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی ناپاک جسارت پر سلمان رشدی ملعون کے قتل کا فتویٰ دینے والی یہ وہ واحد شخصیت تھے جنہوں نے عالمی تعلقات کی پرواہ کیے بغیر اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔امام خمینی نے اپنی قوم کو عالمی اقتصادی پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر خود کفالت کا درس دیا۔ یہی وجہ کہ آج ایرانی قوم زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .